انگلینڈ ٹیم کے سابق کپتان کی بیوی انتقال کرگئیں

Last Updated On 30 December,2018 09:11 pm

برمنگھم: (ویب ڈیسک) انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انڈریو سڑاؤس کی بیوی رتھ سڑاؤس موذی مرض کینسر میں مبتلا تھیں۔

46 سالہ رتھ سڑاؤس 2017 میں پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہوئیں۔ انگلش ٹیم کے مایہ ناز کپتان انڈریو سڑاؤس نے انگلینڈ اینڈ ویلز بورڈ کے ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے اپنی بیوی کے ساتھ وقت بیتانے کا فیصلہ کیا تھا۔ رتھ اداکاری کے شعبے سے منسلک رہیں اور 2003 میں انہوں نے انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز اور کپتان انڈریو سڑاؤس سے شادی کی۔