میلبرن: (ویب ڈیسک) میلبرن ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ ہی انڈیا نے چار میچوں کی سیریز میں ایک کے مقابلے میں دو میچوں کی سبقت حاصل کر لی ہے۔
اس سے قبل ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں انڈیا نے 31 رنز سے جیت حاصل کی تھی جبکہ پرتھ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے 146 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ میلبرن ٹیسٹ انڈیا نے 132 رنز سے جیت کر چار میچوں کی سیریز میں دو ایک سے برتری حاصل کی۔
بھارت نے میلبرن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر گواسکر بارڈر ٹرافی پر قبضہ برقرار رکھا۔ تین سو اٹھانوے رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم دو سو اکسٹھ پر ڈھیر ہو گئی۔ پٹ کیومنز تریسٹھ رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ انڈیا کی جانب سے جسپریت بھمرا اور رویندرا جدیجہ نے تین تین شکار کئے۔ میچ میں 9 وکٹیں حاصل کرنے پر بھمرا مین آف دا میچ قرار پائے۔