کرائسٹ چرچ: (روزنامہ دنیا) ٹیسٹ سیریز 2-1سے نیوزی لینڈ کے نام ،رنزکے اعتبار سے فتح کا ملکی ریکارڈ قائم.
نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں 423 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-0 سے جیت لی۔ تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے پانچویں روز سری لنکانے 231 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر دوسری اننگز شروع کی تو اسے فتح کیلئے مزید 429 رنز درکار تھے تاہم پوری ٹیم سکور میں مزید پانچ رنز کا اضافہ کرنے کے بعد 236 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ انجیلو میتھیوز ا نجری کی وجہ سے دوبارہ بیٹنگ کیلئے نہیں آ سکے ۔ نیل ویگنر نے 4وکٹیں لیں۔ ٹم ساؤتھی کو آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں رنز کے اعتبار سے بڑی فتح کا نیا ملکی ریکارڈ بھی قائم کردیا ۔اس سے 2016 میں نیوزی لینڈنے زمبابوے کو254رنزسے ہرایاتھا۔