کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ فور کی تیاریوں کے حوالے سے نینشل سٹیڈیم کے فیز ٹو کا کام تیز کر دیا گیا، انکلوژرز کی چھتوں کا کپڑا ملائشیا سے کراچی پہنچ گیا۔
پی ایس ایل فور کی تیاریوں کے حوالے سے نیشنل سٹیڈیم کے فیز ٹو کا کام تیزکر دیا گیا ہے۔ انکلوژرز کی چھتوں کا کپٹرا ملائشیا سے کراچی پہنچ گیا۔ کرین کے ذریعے چھتوں کی پائپنگ سمیت انسٹالیشن کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
ملائشین اور چینی انجینئرز تکنیکی مشاورت کیلئے اگلے ہفتے کراچی پہنچ جائیں گے۔ تین لاکھ سکوائر فٹ ٹیفلون کپڑا انکلوژرز کی چھتوں پر انسٹال ہوگا۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث کام کی لاگت میں بھی اضافہ ہو گا۔