اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی آئی اے انتظامیہ کی جعلی ڈگریوں کے حامل کیبن کریو کیخلاف کارروائی جاری ہے۔ پی آئی اے میں دس فضائی میزبانوں کو جعلی ڈگریوں کی بنیاد پر ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔ فارغ کیے گئے فضائی میزبانوں کی فہرست دنیا نیوز کو موصول۔
پی آئی اے نے جعلی ڈگریوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کی ہدایت پر جعلی ڈگری کے حامل کیبن کریو کیخلاف کارروائی تیز کر دی۔ پی آئی اے میں دس فضائی میزبانوں کو جعلی ڈگریوں کی بنیاد پر ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔ فارغ کیے گئے فضائی میزبانوں کی فہرست دنیانیوز کو موصول ہو گئی۔ فارغ ہونے والوں میں 2 فلائٹ اسٹیورڈ اور ایک سینئر ایئر ہوسٹس بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق ملازمت سے فارغ ہونے والوں کی تعداد 60 سے زائد ہو چکی ہے۔ اس سے قبل بھی پی آئی اے دسمبر کے مہینے میں پچاس سے زائد فضائی میزبانوں کو جعلی ڈگری پر ملازمت سے فارغ کر چکی ہے۔