کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کی 6 وکٹوں‌ کے نقصان پر بیٹنگ جاری

Last Updated On 04 January,2019 08:36 pm

کیپ ٹاون: (دنیا نیوز) جنوبی افریقہ ٹیم شاہینوں کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں آج 123 رنز 2 وکٹوں کے نقصان سے اننگز شروع کی تو محض 4 رنز کے اضافے پر تیسری وکٹ گر گئی جس کے بعد چوتھے بلے باز ڈی بروئن بھی 13 رنز بنا کر شاہین خان آفریدی کی گیند پر آوٹ ہو گئے.

کیپ ٹاؤن دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ نے 123 رنز سے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ہاشم آملہ صرف 4 رنز کے اضافے پر محمد عباس کی گیند پر آوٹ ہو گئے۔اس وقت تک پروٹیز ٹیم کا مجموعی سکور 127 تھا۔ ان کے بعد چوتھا شکار شاہین خان آفریدی نے ڈی بروئن کا کیا جو 13 رنز بنانے کے بعد بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔

پہلا روز سنچورین ٹیسٹ کا ری پلے ثابت ہوا، قومی ٹیم ایک سو ستتر رنز پر ڈھیر ہوگئی، کپتان سرفراز احمد نے نصف سنچری سکور کی، جواب میں پروٹیز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر ایک سو تیئس رنز بنا لئے۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کا پہلا روز جنوبی افریقہ کے نام رہا۔ سنچورین ٹیسٹ کی طرح کیپ ٹاؤن کی پچ پر بھی قومی بلے بازوں کا جی نہ لگا۔ پوری ٹیم ایک سو ستتر رنز پر ڈھیر ہو گئی۔سرفراز احمد نے کچھ مزاحمت دکھائی۔ نصف سنچری بنائی تاہم کپتان چھپن رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ شان مسعود نے ٹیم کو چوالیس رنز کا سنبھالا دیا۔ محمد عامر بائیس رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

فاسٹ باؤلر اولیور نے چار اور ڈیل اسٹین نے تین شکار کئے۔ جواب میں پروٹیز نے 2وکٹ پر ایک سو تیئس رنز بنا لئے۔ اوپنر ایڈن مارکرم نے اٹھتر رنز کی اننگز میں ایک چھکا اور چودہ چوکے لگائے۔ ہاشم آملہ چوبیس رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ محمد عامر اور شان مسعود نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، پروٹیز کو پاکستان کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لئے مزید چون رنز درکار ہیں اور ابھی اس کی آٹھ وکٹیں باقی ہیں۔