جوہانس برگ: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے پہلے پاکستان کو بڑا جھٹکا لگ گیا، انجری کا شکار حارث سہیل کی وطن واپسی، ناقص کارکردگی دکھانے والے اسد شفیق کی نمائندگی کا امکان روشن ہو گیا ہے.
پاکستان ٹیم پروٹیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے میدان میں اتر رہی ہے، انجری کے شکار حارث سہیل کو وطن واپسی کا پروانہ دیدیا گیا جبکہ ناقص کارکردگی دکھانے والے اسد شفیق کو ایک اور موقع ملنے کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ میزبان ٹیم کو تین میچز کی سیریز میں شاہینوں پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔