لاہور: (دنیا نیوز) آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ کیلئے پاکستان کی بیس رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، کیمپ 17جنوری سے کراچی میں شروع ہو گا۔ بسمہ معروف کو کپتان مقررکیا گیا ہے۔
آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ راؤنڈ فور کیلئے پی سی بی نے تربیتی کیمپ کیلئے بیس رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔ انجری کی شکار بسمہ معروف کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔
سابق کپتان ثنا میر اور جویریہ خان بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ تربیتی کیمپ سترہ جنوری سے کراچی میں شیڈول ہے۔ ارم جاوید، ناہیدہ بی بی، ندا ڈار، نشرہ سندھو اور انم امین کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کے درمیان ایک ٹیسٹ اور سات ون ڈے میچز کی سیریز رواں سال مارچ میں شیڈول ہے۔