لاہور: (دنیا نیوز) قومی اوپنر امام الحق کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سنچری کے بعد اشارہ ذہنی تناو کی وجہ سے کیا۔ شعیب ملک اور سرفراز احمد کی کپتانی میں کوئی فرق نہیں، سرفراز نے ہمیشہ حوصلہ افزائی کی۔
جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں مین آف دی سیریز امام الحق وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ اس کامیاب دورے پر امام الحق خوش دکھائی دیئے۔انہوں نے وضاحت دی کہ سنچری کے بعد منہ بند رکھنے کا اشارہ ذہنی تناؤ کی وجہ سے کیا۔
شعیب ملک اور سرفراز احمد کی کپتانی میں امام الحق کو کوئی فرق نہیں لگا۔ مگر وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابھی تک سرفراز احمد کو فارغ نہیں کیا۔
اب پی ایس ایل کا میلہ سجنے والا ہے جو اما م الحق کے مطابق ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کی وجہ بن سکتا ہے۔