جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دیکر 5 میچوں کی سیریز جیت لی

Last Updated On 31 January,2019 10:13 pm

کیپ ٹاؤن: (ویب ڈیسک) پاکستان نے پانچ میچز کی سیریز کے فیصلہ کن ون ڈے میں میزبان جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 241 رنز کا ہدف دیا جو پروٹیز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کا 241 رنز کا ہدف پرُاعتماد انداز میں 40ویں اوورز میں حاصل کرلیا، اوپنر ڈی کوک نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرکے صرف 58 گیندوں پر 83 رنز کی باری کھیل کر بازی کو ٹیم کے حق میں آسان کیا جب کہ کپتان ڈوپلیسی اور وین ڈر ڈوسن نے 100 رنز کی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

قبل ازیں میزبان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دی، گرین کیپس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 240 رنز بنائے۔

کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے امام الحق اور فخر زمان بیٹنگ کرنے آئے تاہم ان فارم امام الحق صرف 8 رنز پر ڈیل سٹین کی گیند پر پری ٹوریئس کو کیچ تھما بیٹھے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 64 کے مجموعی سکور پر گری جب بابر اعظم 24 رنز بنا کر پری ٹوریئس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد محمد حفیظ بیٹنگ کیلئے تاہم وہ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ 128 رنز پر گری جب فخر زمان 70 رنز کے انفرادی سکور پر ایندلے فیلوک وایو کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ پانچویں وکٹ محمد رضوان کی گری جو صرف 10 رنز ہی بنا سکے۔ شعیب ملک بھی 31 رنز پر ہمت ہار بیٹھے۔ شاداب خان نے عماد وسیم کے ساتھ مل کر سکور بورڈ کو آگے بڑھانے کی کوشش کی لیکن شاداب بھی 19 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ محمد عامر صرف 6 رنز بنا سکے۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان 70 رنز بنا کر نمایاں جبکہ عماد وسیم نے 47 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے پری ٹوریئس اور فیلوک وایو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقا کی اننگز

 

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کے اوپنر بیٹنگ کرنے آئے تو انہوں نے جارحانہ انداز اپنایا، چھٹے اوور میں پروٹیز کو پہلا نقصان ہاشم آملہ کی وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وہ محض 14 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے، جنوبی افریقا کی دوسری وکٹ 100 کے مجموعی سکور پر گری جب ہینڈرکس 34 رنز بنا کر محمد عامر کا شکار بنے۔
 
 
 
کوئنٹن ڈی کوک نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 58 گیندوں پر 83 رنز سکور کیے۔ وہ 146 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے۔ بعدازں پروٹیز کے کپتان فاف ڈوپلیسیز اور وین ڈیر ڈوسن نے ففٹیز سکور کرکے اپنی ٹٰیم کو فتح سے ہمکنا کرایا جبکہ دونوں کھلاڑی ناٹ آؤٹ رہے۔