لاہور: (دنیا نیوز) نیپال بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے تاریخ کے پہلے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کو دس وکٹوں سے شکست دے دی۔
نابینا خواتین کی تاریخ کا پہلا میچ کنیئریڈ کالج لاہور میں پاکستان اور نیپال کے مابین کھیلا گیا۔ قومی ٹیم پہلے بلے باز کرتے ہوئے محض 53 سکور پر ہی ہمت ہار گئی۔ جس میں آٹھ کھلاڑی رن اوٹ ہوئی جب کہ ایک بھی کرکٹر نو سے زائد رنز نہیں بنا سکی۔
مقررہ ہدف نیپالی اوپنرز کے لئے ہی کافی رہا۔ دونوں نے چون رنز بنا کر دس وکٹوں سے فتح اپنے نام کی۔