کراچی: (دنیا نیوز) نسلی تعصب کے معاملے میں چار میچوں کی پابندی کے شکار سرفراز احمد کراچی پہنچ گئے، ان کا کہنا ہے اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں، سوشل میڈیا پر شعیب اختر نے تنقید نہیں ذاتی حملہ کیا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے چار میچوں کی پابندی کے شکار سرفراز احمد جنوبی افریقہ سے وطن واپس پہنچ گئے، مداحوں نے نعروں میں استقبال کیا۔
میڈیا سے گفتگو میں سرفراز نے کہا کہ میں اپنی غلطی تسلیم کی اور سزا بھی مل گئی، شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر مجھ پر تنقید نہیں بلکہ ذاتی حملہ کیا ہے۔
سرفراز کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاملے کو اچھی طرح ہینڈل کیا، پانچ ماہ سے کرکٹ کھیل رہا ہوں اب آرام اور پی ایس ایل کی تیاری کرونگا۔