ورلڈ کپ 2019ء کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری

Last Updated On 31 January,2019 10:12 pm

دبئی: (دنیا نیوز) آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2019ء کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کر دیا۔ پاکستان ٹیم چوبیس مئی کو افغانستان کے خلاف میدان میں اترے گی۔ میگا ایونٹ میں شاہینوں کا پہلا ٹاکرا اکتیس مئی کو ویسٹ انڈیز سے ہوگا۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء میں دس ٹیمیں مدمقابل آئیں گی جبکہ انگلینڈ میزبان ملک ہوگا۔ آئی سی سی نے میگا ایونٹ کے وارم میچز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ پاکستان ٹیم چوبیس مئی کو پرجوش افغانستان کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی۔

وارم اپ میچز میں چھبیس مئی کو گرین شرٹس کا بنگلا دیش سے جوڑ پڑے گا۔ شاہینوں کا عالمی کپ میں ویسٹ انڈیز سے پہلا ٹاکرا ہوگا۔ میدان اکتیس مئی کو نوٹنگھم میں سجے گا۔ بارہویں ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی۔