کراچی: (دنیا نیوز) پی ایس ایل فور کے کامیاب انعقاد پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ رچرڈسن بھی خوش ہو گئے اور تمام انتظامات سمیت سیکورٹی کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے غیر محفوظ جگہ کا تاثر بدل گیا ہے۔
ڈیوڈ رچرڈسن کراچی میں فائنل میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرر ہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل فور، پاکستان کرکٹ کے لیے بہت بڑا اقدام ہے۔ آئی سی سی بھی مسلسل بنیادوں پر پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ لانے کے لیے تعاون کر رہی ہے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستان میں آ کر کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام کاموں کو سراہا جانا چاہیے جو بحثیت پاکستان اور پاکستان سیکورٹی فورسز نے انجام دئیے کیونکہ حقیقت یہ ہی ہے کہ ماضی میں پاکستان سے باہر پاکستان کو غیر محفوظ جگہ سمجھا جاتا تھا اور اب یہ تصور بدل چکا ہے۔