اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پہلے سیمی فائنل میں مانامہ زلمی کا مقابلہ لندن زلمی اور دوسرے سیمی فائنل میں کابل زلمی کا مقابلہ سٹیٹس زلمی سے ہوگا۔
اسلام آباد میں جاری گلوبل زلمی لیگ دلچپسپ مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ جمعرات کو ہونیوالے کوارٹرز فائنل مقابلوں میں ٹیموں نے کامیابی کے لیے خوب جان لڑائی۔
پہلے کوارٹرز فائنل میں مانامہ زلمی نے دبئی زلمی کو دس رنز سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ مانامہ زلمی نے عمران بٹ کے انچاس اور اشرف بیگ کے اڑتالیس رنز کی بدولت سات وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔
جواب میں دبئی زلمی کی ٹیم 8وکٹوں پر 164رنز بناسکے۔ دوسرے کوارٹرز فائنل میں کابل زلمی نے وینکوور زلمی کو اکیس رنز سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
ٹورنامنٹ کے گروپ سٹیج میں سینچری بنانے والے ننگیال کے 71 رنز کی بدولت 6 وکٹوں پر 186 رنز بنائے۔ جواب میں وینکوور زلمی 165 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
سٹیٹس زلمی نے تیسرے کوارٹرز فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں الریاض زلمی کو شکست دیدی۔ عادل بھٹی کے 38 رنز کی بدولت 8 وکٹوں پر 166 بنائے۔
اس کے جواب میں عبدالوحید کے 47 رنز کی بدولت 8 وکٹوں پر 166 رنز بنائے۔ گلوبل زلمی کے سیمی فائنلز بروز ہفتہ مورخہ 29 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔