مجھے کرکٹ نہ سکھائیں، کھیل کا موجودہ ڈھانچہ تبدیل کیا جائے، عمران خان

Last Updated On 29 March,2019 03:26 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعظم نے کرکٹ کا موجودہ ڈھانچہ بدلنے کا حکم دے دیا، پیٹرن انچیف نے پی سی بی حکام کے تمام مجوزہ پلان مسترد کردیئے۔ عمران خان نے کھیل میں بہتری کیلئے صرف چھ فرسٹ کلاس ٹیمیں بنانے کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعظم کی صدارت کرکٹ بہتری کیلئے اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نے پاکستان کا ڈومیسٹک ڈھانچہ بدلنے کا حکم دیا۔ پیٹرن انچیف نے پی سی بی حکام کے تمام مجوزہ پلان مسترد کر دیئے۔

ڈائریکٹر ڈومیسٹک ہارون رشید کی بریفنگ پر عمران خان نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کرکٹ نہ سکھائیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹھیک کرنی ہے تو مصلحتوں سے باہر نکلنا ہوگا، کسی سسٹم نے پاکستان کو سپورٹ نہیں کیا۔

عمران خان نے پی سی بی حکام کو ملک بھر میں صرف چھ فرسٹ کلاس ٹیمیں بنانے کی ہدایت کر دی۔ عمران خان نےبورڈ حکام کو پنجاب میں دو، اور باقی صوبوں سے ایک ایک ٹیم بنانے کا حکم دیا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی اور ورلڈ کپ کی تیاریوں پر وزیر اعظم کے عدم اطمینان کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔