لاہور: (دنیا نیوز) پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی کپتان شعیب ملک کو ان فٹ قرار دیدیا گیا جس کے بعد آج کھیلے جانے والے چوتھے اور اہم میچ میں کپتانی کے فرائض عماد وسیم کو سونپ دیئے گئے۔
شاہینوں کو کینگروز کے شدید دباو کا سامنا ہے، آسٹریلیا کو حاصل 0-3 کی فیصلہ کن برتری کے سبب پاکستان آج کلین سویپ سے بچنے کی کوشش کرے گا، اس مشکل وقت میں شعیب ملک ان فٹ ہو گئے ہیں اور کپتانی کی بھاری ذمہ داری عماد وسیم پر آ پڑی ہے۔
واضح رہے کہ آج چوتھے ون ڈے میں نئے پاکستانی کرکٹر سعد علی ڈیبیو کریں گے۔