ابوظہبی: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 267 رنز کا ہدف ملا لیکن یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کے باعث پاکستان کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور 186 رنز ہی بنا سکی۔
آسٹریلیا نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 267 رنز کا ہدف دیا تھا جواباً پاکستان کی پوری ٹیم 44.4 اوور میں 186 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
اس سے قبل ابوظہبی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنر عثمان خواجہ پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے کلین بولڈ ہوئے۔
دوسرے آؤٹ ہونے والی کھلاڑی مارش تھے جو 14 رنز بناکر جنید خان شکار بنے۔
تیسری وکٹ کی شراکت میں پیٹرہینڈزکومب اور کپتان فنچ نے شاندار کھیل پیش کیا اور 84 رنز بنائے تاہم 104 کے مجموعی اسکور پر ہینڈز کومب بھی پویلین لوٹ گئے۔
ایرون فنچ اور میکسویل کی شاندار بیٹنگ کے بدولت آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے۔ ایرون فنچ 90، میکسویل 71 اور ہینڈزکومب 47 رنز بناکر نمایاں رہے۔ گرین شرٹس کی جانب سے عثمان شنواری، جنید خان، یاسر شاہ، عماد وسیم اور حارث سہیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
سیریز میں مہمان ٹیم کو 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی ہے۔