لاہور: (ویب ڈیسک) ورلڈ کپ 2019ء کے لیے قومی ٹیم میں وہاب ریاض اور محمد عامر کو منتخب نہ کرنے پر شاہد آفریدی فاسٹ باؤلرز کی حمایت میں آ گئے۔
ٹویٹر پر رد عمل دیتے ہوئے سابق آل رائونڈر نے ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اُمید کی کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ جیت کر ٹرافی پاکستان لائے گی۔
انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر وہاب ریاض اور محمد عامر کو عالمی ایونٹ میں مس کروں گا۔
یاد رہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی نے گزشتہ روز انگلینڈ میں 30 مئی سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے پاکستان نے اپنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔
ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ سرفراز احمد(کپتان)، محمد حفیظ، عابد علی ، محمد حسنین، امام الحق، فخر زمان، شعیب ملک، محمد رضوان، بابر اعظم، حارث سہیل، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، جنید خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان شنواری اور حسن علی شامل ہیں۔
Must’ve been a tough decision for selection committee to select the best 15 member squad for the WC. Best of luck to those who have made it - Hopefully you’ll bring the cup home. Personally I’ll miss @WahabViki bcz of pace & @iamamirofficial given the English conditions.
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 18, 2019