لندن: (دنیا نیوز) قومی ٹیم کے پلیئرز نے عوام سے کھلاڑیوں کیلئے برے الفاظ استعمال نہ کرنے کی اپیل کر دی، محمد عامر کہتے ہیں ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کریں، برے الفاظ نہ استعمال کریں، شاہد آفریدی نے بھی کرکٹ دیوانوں کو کھلاڑی کو سپورٹ کرنے کی درخواست کر دی۔
شائقین کی تنقید پر قومی کرکٹر پریشان، فاسٹ باؤلر محمد عامر نے اپنے ٹویٹ میں کرکٹ دیوانوں سے اپیل کی ہے کہ ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کریں مہربانی کر کے برے الفاظ استعمال نہ کریں۔ انہوں نے عوام کو یہ یقین دہانی کرائی کہ ٹیم ایونٹ میں ضرور واپس آئے گی، صرف ٹیم کو قوم کی حمایت درکار ہے۔
Pls dont use bad words for the players yes u guys can criticise our performance we will bounce back InshAllah we need ur support
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) June 17, 2019
شعیب ملک نے بھی تنقید کرنیوالوں سے درخواست کی کہ ان کی اور تمام کھلاڑیوں کی جانب سے درخواست ہے کہ اہل خانہ کی عزت اور وقار کا خیال رکھیں، بحث کے دوران گھر کے افراد کو نہ گھسیٹا جائے، ایسا کرنا کوئی اچھی بات نہیں۔
سابق کرکٹر شاہد آفریدی بھی کھلاڑیوں کی حمایت میں میدان میں آئے، انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بھارت سے شکست کے بعد میڈیا میں پاکستانی کرکٹ ٹیم پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ ان کی سب سے گزارش ہے کہ اس ٹیم کو شکست کے باوجود سپورٹ کریں کیونکہ جب یہ جیتتے ہیں تو سب ساتھ ہوتے ہیں، ہار میں ساتھ رہیں تو جیت بھی مقدر بن جاتی ہے۔
کل کی شکست کے بعد ہمارے میڈیا میں پاکستانی کرکٹ ٹیم پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ میری یہی گزارش ہے کہ اس ٹیم کو شکست کے باوجود بیک کریں کیونکہ جب یہ جیتتے ہیں تو سب ساتھ ہوتے ہیں، ہار میں ساتھ رہیں تو جیت بھی مقدر بن جاتی ہے۔ یہ ہمارے اسٹارز ہیں، ہمیں انکی ہرممکن سپورٹ کرنی چاہئے
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) June 17, 2019
شاہد آفریدی نے یہ مشورہ دیا یہ ہمارے سٹارز ہیں، انکی ہرممکن سپورٹ کرنی چاہئے۔