پشاور: (دنیا نیوز) پشاور زلمی نے پاکستان کے خوبصورت شمالی علاقہ جات میں ٹیلنٹ ہنٹ کا آغاز کر دیا۔
دنیا نیوز کے مطابق پشاور زلمی نے پشاور اور خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں کے بعد پاکستان کے خوبصورت شمالی علاقہ جات میں کرکٹ کے فروغ کا بیڑہ اٹھالیا۔ پہلے مرحلے میں پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے سوات میں زلمی اکیڈمی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر محمد اکرم نے اکیڈمی میں نوجوان کرکٹرز کو کوچنگ ٹپس فراہم کیں اور ٹیلنٹ کو سراہا اور کہا کہ پشاور زلمی کے چیئر مین جاوید آفریدی کے ویژن کے مطابق پورے خیبر پختونخوا اور شمالی علاقہ جات میں زلمی اکیڈمیز بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی اس سے قبل خیبر پختوانخو میں گراس روٹ لیول پر کرکٹ کےفروغ کے لیے زلمی ٹیلنٹ ہنٹ، ہائر زلمی ہینڈرڈ پچز پروجیکٹ، زلمی سکول لیگ، زلمی مدرسہ لیگ، زلمی آزادی کپ کا بھی انعقاد کر چکی ہے۔