ورلڈکپ، بنگلہ دیش کی افغانستان کے خلاف بیٹنگ جاری

Last Updated On 24 June,2019 03:24 pm

ساؤتھمپٹن: (دنیا نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں آج افغانستان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کے خلاف باولنگ کا فیصلہ کیا.

میچ کا لائیو سکور: 

 

بنگال ٹائیگرز کو سیمی فائنل ریس میں شامل رہنے کے لئے اس میچ میں لازمی فتح درکار ہے، شکست کی صورت میں اس کے امکانات معدوم ہو جائیں گے۔ پوائنٹ اسکورنگ ٹیبل پر اس وقت بنگلہ دیش چھٹے جبکہ افغانستان دسویں نمبر پر ہے۔

افغانی ٹیم پہلے ہی متواتر 6 شکستوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے، ٹیمیں ورلڈ کپ میں ساتویں مرحلے میں قدم رکھ رہی ہیں۔ بنگلہ دیش اور افغانستان کا یہ ساتواں میچ ہو گا، حالیہ افغان ٹیم کو دیکھا جائے تو بنگلہ دیش ٹیم کے لئے بڑا خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے 10 ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 2 گروپس میں تقسیم کرنے کے بجائے تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلیں گی۔ ایونٹ میں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا، بھارت، پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان شامل ہیں۔

آئی سی سی ورلڈکپ کے ایونٹ میں 48 میچز کھیلے جائیں گے، فائنل اور سیمی فائنل سے قبل تمام ٹیمیں 9،9 میچز کھیلیں گی جن میں سے 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، 14 جولائی کو فائنل کھیلا جائے گا۔