لندن: (دنیا نیوز) سرفراز احمد کہتے ہیں ٹورنامنٹس میں جنوبی افریقہ کے خلاف ریکارڈ اچھا ہے، کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے، ٹیم متحد ہے، بھارت سے ہارنے کا افسوس نہیں۔ جمائی لینا گناہ نہیں، سابق کرکٹرز ٹی وی پر خدا بنے بیٹھے ہیں۔
لندن میں کپتان سرفراز احمد نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بھارت سے میچ ہارنے کا افسوس نہیں، کنڈیشنز کے مطابق ٹاس جیت کر فیلڈنگ کی۔ گروپنگ کی خبریں بے بنیاد، جنوبی افریقہ کے خلاف کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ جمائی لینا گناہ نہیں، سابق کرکٹرز ٹی وی پر خدا بنے بیٹھے ہیں۔