لندن: (دنیا نیوز) ورلڈکپ میں آج سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہیں. جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا. آئی لینڈرز کی ایک وکٹ کے نقصان پر بیٹنگ جاری ہے. اوپننگ بلے باز کرونراتنے میدان میں آئے تو صفر بنا کر پویلین پہلے بیٹنگ کرنے والے آئی لینڈرز نے ایک اور جیت پر نظریں جما لیں۔
ورلڈکپ کا پینتیسواں میچ، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان چیسٹر لی سٹریٹ میں میدان سج گیا، سری لنکا کے خلاف جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپننگ بلے باز کرونراتنے میدان میں آئے تو صفر بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پریرا اور فرنینڈو نے 10 ویں اوور تک شراکت داری میں 67 رنز بنائے۔ دونوں بلے بازوں نے پروٹیز باولرز کو چار چار چوکے مارتے ہوئے 28 اور 30 رنز کا اضافہ کیا۔
آج کے میچ میں آئی لینڈرز کا میزبان انگلینڈ کو ہرانے کے مورال ہائی ہے، قبل ازیں بدقسمتی سے سری لنکا کے دو میچ بارش کی نذر ہو گئے تھے اس کے باوجود آئی لینڈرز چھ میچز میں چھ پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کے بعد ساتویں نمبر پر ہیں، آج سمیت دیگر میچز میں کامیابی سے بڑے بڑوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا سکتے ہیں۔
دوسری جانب ورلڈکپ سیمی فائنل سے آؤٹ جنوبی افریقہ بھی عزت بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں ماریں گے، چیسٹر لی کے میدان میں یہ ورلڈکپ کا پہلا میچ ہے، فریش پچ پر ہائی سکورنگ میچ ہونے کا امکان ہے جس سے کرکٹ دیوانوں کو خوب چھکے چوکے دیکھنے کا مزہ آئے گا۔