چیسٹر لی سٹریٹ: (دنیا نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 41 ویں میچ میں انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
میچ کی براہ راست اپ ڈیٹس کے لئے لنک کو کلک کریں
ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں قومی شاہینوں سے ہار چکی ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر 10 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہے اور سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے اسے آج کے میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔
آج کے میچ میں نیوزی لینڈ کی شکست کی صورت میں انگلینڈ فائنل 4 کی چوتھی ٹیم بن سکتا ہے، دوسری جانب نیوزی لینڈ شکست کے باوجود 11 پوائنٹس پر رہتے ہوئے محفوظ ہوگا۔
اگر آج نیوزی لینڈ انگلینڈ سے بڑے مارجن سے ہارے اور بعد میں پاکستان بنگلہ دیش سے بھی بڑے مارجن سے جیتے تب نیوزی لینڈ کی پوزیشن کو خطرہ ہوسکتا ہے۔
ٹاس جیتنے کے بعد انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن کا کہنا تھا کہ پچ دوسری اننگز میں سلو ہو جاتی ہے، کوشش کریں گے بڑا اسکور کریں، بھارت کے خلاف میچ سے اعتماد ملا۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ ہم بھی بیٹنگ کرنا چاہتے تھے، کم ہدف کے لیے اچھی باؤلنگ کرنا ہوگی۔