ولنگٹن: (ویب ڈیسک) کیویز کپتان کین ولیمسن اور انگلش آل راؤنڈر بین سٹوکس کو ’’نیوزی لینڈر آف دی ایئر‘‘ ایوارڈ کیلئے نامزد کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو اعزار کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں بہترین کپتانی اور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر دیا جائے گا، اسی دوران بین سٹوکس کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
چیف نیوزی لینڈر ایوارڈ نے بین سٹوکس کو ایوارڈ کیلئے نامزد کرنیکی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ سٹوکس نیوزی لینڈ کی جانب سے نہیں کھیلے لیکن نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں پیدا ہوئے اسلئے انہیں ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے چیمپئن بننے میں غیر ملکی ’’امداد‘‘ کا اہم کردار
ان کا مزید کہنا تھا کہ انگلش آل راؤنڈر اپنے والد کے ہمراہ 12 سال کی عمر میں انگلینڈ چلے گئے تھے، انہوں نے انگلینڈ میں قیام کرنے کو ترجیح دی جبکہ والدین نیوزی لینڈ میں ہی مقیم ہیں۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ورلڈ کپ 2019 میں 11 میچز میں 578 رنز اسکور کئے جو کسی بھی کپتان کی جانب سے ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز ہیں، اس کے علاوہ ولیمسن پلیئر آف ٹورنامنٹ بھی قرار پائے۔ جبکہ ورلڈکپ میں بین سٹوکس نے 468 رنز سکور کیے اور فائنل میں 84 رنز کی شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار پائے۔