ماسکو: (ویب ڈیسک) روس نے کرکٹ کو باضابطہ کھیل ماننے سے انکار کر دیا۔
روسی میڈیا کے مطابق روسی حکام نے کرکٹ کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے، حکومت فٹبال کے بعد دنیا کے مقبول ترین دوسرے کھیل کرکٹ کو مالی سپورٹ نہیں کرے گی۔
روسی وزارت کھیل کے مطابق حکام نے نئی لسٹ جاری کی گئی ہے جس میں کرکٹ کو تسلیم نہیں کیا گیا، یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب انگلینڈ کرکٹ کا عالمی چیمپئن بننے میں کامیاب ہوا ہے۔
روسی حکومت نے کھیلوں کی ایک فہرست میں کرکٹ کے علاوہ باکسنگ سے مماثل کھیل موئے تھائی کو بھی شامل نہیں کیا جو روسی حکومت کے مطابق بطور کھیل کوالیفائی نہیں کرتا حالانکہ روس میں کرکٹ 1870 ءسے کھیلی جا رہی ہے اور 2017 ءمیں آئی سی سی نے اسے ایسوسی ایٹ رکنیت بھی دے دی تھی۔
یاد رہے کہ یہ حیران کن فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب عالمی کپ ٹورنامنٹ ختم ہوئے ایک ہفتہ بھی نہیں ہوا جس کے نتیجے میں دنیا کے سب سے بڑے ملک میں کرکٹ کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔
The Ministry of Sports of the Russian Federation has refused to recognise Cricket as a sport.https://t.co/o9k4iQncmU
— Harry Horton (@harry_horton) July 18, 2019