ولنگٹن: (ویب ڈیسک) ورلڈکپ فائنل میں شکست نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جیمی نیشام کے کوچ کی جان لے گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کیوی آل راونڈر جمی نیشام کی بچپن میں کوچنگ کرنے والے ڈیوڈ گورڈن کرکٹ ورلڈ کپ کے آخری اوور میں زندگی کی بازی ہار گئے۔
Dave Gordon, my High School teacher, coach and friend. Your love of this game was infectious, especially for those of us lucky enough to play under you. How appropriate you held on until just after such a match. Hope you were proud. Thanks for everything. RIP
— Jimmy Neesham (@JimmyNeesh) July 17, 2019
ٹویٹر ٹویٹ کرتے ہوئے آل راؤنڈر جیمی نیشام کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ گورڈن میرے بچپن کے کوچ اور اچھے دوست تھے، ورلڈکپ کا فائنل سنسنی خیز تھا، جس میں میرے کوچ کی جان چلے گئی۔ میں ان پر ہمیشہ فخر کرتا رہوں گا۔ مجھے سب کچھ سکھانے کا بہت شکریہ۔
Thanks Jimmy, my sister and I were with Dad at the end, cheering for you and the team. He was so proud of you!
— Leonie Gordon (@Leonie_Gordon) July 17, 2019
ڈیوڈ گورڈن کی بیٹی لیونی گورڈن کے مطابق سپر اوور میں جب کیویز ٹیم کو 15 رنز درکار تھے اس دوران جمی نیشام نے چھکا لگایا تو انکے والد نے آخری سانسیں لیں۔ ہسپتال کے بستر پر موجود میرے والد ڈیوڈ گورڈن اسی طرح سے دنیا سے رخصت ہونا چاہتے تھے۔
ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میچ کے آخری اوورز کے دوران ایک نرس آئی اور اس نے بتایا کہ ان کی سانس اکھڑ رہی ہے میرے خیال میں جمی نیشام نے جس وقت سپر اوور میں چھکا لگایا، اسی وقت میرے والد نے آخری سانس لی۔