نیوزی لینڈ کے کھلاڑی نے منافع خور بھارتیوں کو شرمندہ کردیا

Last Updated On 15 July,2019 03:50 pm

لندن: (دنیا نیوز) ورلڈ کپ میں بھارت اور آسٹریلیا کی سیمی فائنل میں شکست کے بعد فائنل میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی مگر اس فائنل سے قبل ہی آئی سی سی کو ایک دلچسپ صورتحال کا سامنا ہے۔ بھارتی کرکٹ مداحوں کو اپنی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کا اس قدر یقین تھا کہ زیادہ تر مداحوں نے فائنل میچ کی ٹکٹیں قبل از وقت ہی خرید لی تھیں۔ مگر کھیل کا پانسہ ایسا بدلا کہ بھارتی ٹیم فائنل تک نہ پہنچ سکی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی مداح اب خریدی ہوئی ٹکٹوں کو زیادہ داموں میں بیچ کر منافع کمانے کی تاک میں ہیں۔

ان واقعات کی باز گشت کھلاڑیوں تک بھی پہنچ گئی اور کھلاڑی اپنے اپنے انداز میں اس پر ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر جمی نیشم نے بھی ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اپنی ٹیم کی شکست کے غم سے دوچار بھارتی مداحوں کو شرمندہ کردیا۔
جمی نیشم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ اگر آپ فائنل مقابلہ دیکھنے نہیں آنا چاہتے تو برائے مہربانی اپنے ٹکٹس آفیشل پلیٹ فارم کے ذریعے فروخت کردیں۔کیوی آل راﺅنڈر نے مزید کہا کہ میں جانتا ہوں ایسا کرنا پریشان کن ہوگا کیونکہ یہ منافع کمانے کا بہترین ذریعہ ہے لیکن امیروں کے بجائے دونوں ٹیموں کے حقیقی پرستاروں کو موقع دیں کہ وہ میچ دیکھ کرلطف اندوز ہوسکیں

 

Advertisement