لاہور: (دنیا نیوز) بھارت کی ہار پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے۔ کسی نے لکھا کہ اور ہارو جان بوجھ کر انگلینڈ سے، تو کسی نے مودی کو ہی کھلاڑی بنا دیا۔
ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر سوشل میڈیا صارفین نے ٹیم انٖڈیا کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ ایک صارف کو میزبان ٹیم اورانڈیا کا میچ یاد آ گیا جس پر انہوں نے ٹویٹ کیا کہ "اور ہارو جان بوجھ کر انگلینڈ سے"۔ ایک صارف نے ویرات کوہلی کی تصویرشئیرکرتے ہوئے لکھا کہ شاید وہ ڈریسنگ روم میں بیٹسمین ڈھونڈ رہے ہیں۔
Virat kohli searching for more batsmen in dressing room. #INDvsNZ #ICCWorldCup2019 pic.twitter.com/mtwA42bpkk
— Jamid Ullah (@drjamidullah_) July 10, 2019
ایک صارف کے مطابق پویلین میں دھونی اس لیے "بیٹ کھا رہے تھے تا کہ گیندیں نہ کھا سکیں"۔ دھونی کے کھیلنے کے انداز پر ایک شخص نے ٹویٹ کی کہ وہ تو جیسے ٹیسٹ میچ کے موڈ میں تھے۔ ایک دل جلے نے نریندر مودی کی تصویر لگا کر لکھا کہ اب صرف بھارتی وزیراعظم ہی کچھ کر سکتے ہیں۔ ایک اور صارف نے میچ کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کپتان کین ولیمسن پاکستانی کپتان سرفراز کے ساتھ مل چکے ہیں۔ ایک اور صارف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر انڈین ایکٹرکی تصویر لگائی اور لکھا کہ اب پاکستانی شائقین انڈیا سے اس طرح کہیں گے کہ آ گئے ہو میری موت کا تماشہ دیکھنے۔ ایک سوشل میڈیا یوزر نے ابھی نندن اور انڈین کرکٹرکی تصویرلگا کر لکھا کہ دونوں نے لائن کراس کرنے کی غلطی کی تھی لیکن بری طرح ناکام رہے۔
Abhi Dhonin: Throw was fantastic #INDvsNZ pic.twitter.com/G4QQAMS203
— Zeeshan Rao (@ZeeshanUmarRao) July 10, 2019
ایک پاکستانی صارف بھارت کی ہار کا جشن ان الفاظ کے ساتھ منایا، لکھا کہ "ٹھنڈ پے گئی اے"۔ دوسرے صارف نے ولیم سن کی پاکستانی کٹ میں تصویر لگا کر لکھا کہ " میجر ولیم سن ہمیں آپ پر فخر ہے"۔ ایک اور پاکستانی صارف نے بھارتی بلے بازوں کی پرفارمنس کا مذاق بناتے ہوئے انڈینز کو انوکھی پیش کش کر دی کہ "اگر بھارت چاہے تو ہم بابر اعظم کو بطور بیٹنگ کوچ بھجوا سکتے ہیں"۔
If India wants we can send Babar Azam as batting coach#INDvsNZ #CWC19 pic.twitter.com/Nn3F2quoi6
— Ali Ijaz (@chaudhary0248) July 10, 2019
Pakistanis right now *thand pay gayi* #INDvsNZ pic.twitter.com/LMuBuiL7sk
— HiRa MughAl (@HiRaMgl) July 10, 2019
Mission acomplished
— MR Furqan (@Mrr_furqan) July 10, 2019
Thanks Major Williamson. We are proud of you .
Indian#INDvsNZ #indiavsNewzealand #CWC2019 #NZvsIND pic.twitter.com/DxHqh1s1TT