ورلڈکپ چمپئن کون، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ 14 جولائی کو مدمقابل ہوں گے

Last Updated On 12 July,2019 05:01 pm

لندن: (دنیا نیوز) ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہوں گے۔ کرکٹ کے نئے عالمی چیمپئن کا فیصلہ 14جولائی کو ہو گا۔ 1992 کے بعد انگلش ٹیم پہلی بار فائنل میں پہنچی ہے۔

ورلڈکپ کی فائنلسٹ ٹیمیں فائنل، عالمی کپ کی پانچویں بار میزبانی کرنے والا انگلینڈ چوتھی بار فائنل میں پہنچا۔ چودہ جولائی کو انگلینڈ کا نیوزی لینڈ سے آخری معرکہ ہو گا، میدان لارڈز میں سجے گا۔

دونوں ٹیموں نے اولین ٹائٹل پر نظریں جما لیں۔ کیویز نے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کو دھول چٹائی تھی۔ مورگن الیون نے کینگروز کو روند کر آخری معرکے تک رسائی حاصل کی۔ ورلڈ کپ 2015 کے فائنل میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو سات وکٹ سے ہرایا تھا۔

 

Advertisement