مانچسٹر: (دنیا نیوز) بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل میں سکھ شائقین نے گراؤنڈ میں خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا، سکیورٹی نے باہر نکال دیا، پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اولڈ ٹریفورڈ میں ورلڈ کپ 2019ء کے سلسلے میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے سیمی فائنل میں گراؤنڈ میں موجود سکھ شائقین نے خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا۔
مقامی سیکورٹی نے خالصتان کا جھنڈ اٹھائے اور 2020 ریفرنڈم کی ٹی شرٹ پہنے سکھوں کو اولڈ ٹریفورڈ کرکٹ گراونڈ سے نکال دیا جنھیں بعد ازاں پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ایجبسٹن میں بھارت اور برطانیہ کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران بھی سکھوں نے خالصتان کے حق میں نعرے لگا دیے تھے۔