لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کرکٹر اور کپتان شاہد خان آفریدی کے ایک ٹویٹر نے بھارتی ٹیم کے سابق کھلاڑی اور بی جے پی کے رکن اسمبلی گوتم گھمبیر کو مرچیں لگا دیں۔
شاہد آفریدی نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے ٹویٹر پر مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔
یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے، بھارت کے صدر رام ناتھ کووند نے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے بل پر دستخط بھی کر دیئے ہیں۔ جس کے بعد مودی سرکار نے وادی کو 2 حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے وادی جموں و کشمیر کو لداخ سے الگ کرنے کا بھی فیصلہ کیا، لداخ کو وفاق کے زیر انتظام علاقہ قرار دیا جائے گا جہاں کوئی اسمبلی نہیں ہوگی۔
Kashmiris must be given their due rights as per #UN resolution. The rights of Freedom like all of us. Why was @UN created & why is it sleeping? The unprovoked aggression & crimes being committed in Kashmir against #Humanity must be noted. The @POTUS must play his role to mediate
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) August 5, 2019
اس فیصلے کے بعد شاہد آفریدی نے ٹویٹر پر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کے لیے صدا بلند کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو انکا جائز حق دیا جانا چاہیے، ہم سب کی طرح انہیں آزادی کا حق ملنا چاہیے۔ اقوام متحدہ آخر کیوں بنائی گئی تھی اور کیوں سو رہی ہے؟ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جاری بلااشتعال جارحیت اور جرائم کا نوٹس لینا جانا چاہیے۔ ٹرمپ کو ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیے۔
@SAfridiOfficial is spot on guys. There is “unprovoked aggression”, there r “crimes against humanity”. He shud be lauded for bringing this up. Only thing is he forgot to mention that all this is happening in “Pakistan Occupied Kashmir”. Don’t worry, will sort it out son!!!
— Gautam Gambhir (@GautamGambhir) August 6, 2019
شاہد آفریدی کی جانب سے ٹویٹ کیے جانے بعد ان کے سابق حریف گوتم گھمبیر کو مرچیں لگ گئیں، انہوں نے حساسیت کو سمجھے بغیر ایک مرتبہ پھر آل راؤنڈر کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ اپنایا اور جواب دیتے ہوئے ہرزہ سرائی کی۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے نومنتخب رہنما کا کہنا تھا کہ آفریدی بالکل درست ہیں، یہاں بلااشتعال جارحیت ہو رہی ہے، انسانیت سوز جرائم سرزد ہو رہے ہیں، اس بات کو اٹھانے پر انہیں سراہنا چاہیے لیکن وہ ایک بات کا ذکر کرنا بھول گئے کہ یہ سب پاکستان کے کشمیر میں ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید تضحیک آمیز رویہ اپناتے ہوئے کہا کہ آفریدی کو بیٹا کہہ کر پکارا اور کہا کہ پریشان نہ ہوں، بیٹا ہم جلد ہی اسے حل کریں گے۔