لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان نے گزشتہ روز بھارتی ہائی کمشنر کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ واہگہ کے راستے بھارت جائیں گے۔
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے بعد گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں کئے گئے فیصلے کی روشنی میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے اجے بساریہ کی ملک بدری کے فیصلے سے آگاہ کیا کہ حکومت پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔