اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے سمجھوتہ ایکسپریس بھی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ شیخ رشید نے کہا بھارت نے سوچی سمجھی سازش کے تحت متنازعہ قدم اٹھایا، خطے میں امن چاہتے ہیں، جنگ ہوئی تو آخری حد تک جائیں گے۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں، سمجھوتہ ایکسپریس کی بوگیاں عید پر اسعمال کریں گے، جن مسافروں نے سمجھوتہ ایکسپریس کی ایڈوانٹس ٹکٹس لی ہوئی تھیں اس میں کٹوتی نہیں ہوگی، جب تک میں وزیر ریلوے ہوں سمجھوتہ ایکسپریس نہیں چل سکتی، سمجھوتہ ایکسپریس ختم ہوگئی، جتنا میڈیا پاکستان میں آزاد ہے پوری دنیا میں نہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری کی سیاست کو ختم ہوتا دیکھ رہا ہوں، جو جلسہ جلسہ جلوس جلوس کر رہے ہیں وہ بیوقوف ہیں مجھ سے سبق سیکھیں، میں روزانہ شام کو ٹی وی پر 2 شو کرتا ہوں، مریم نواز کی گرفتاری کا علم نہیں تھا، جس نے قوم کا پیسہ لوٹا اس کا احتساب ہونا چاہئے، اپوزیشن کو کیسز پر چھوٹ نہیں مل سکتی، آج امریکیوں کو طالبان سے نکلنے کی زیادہ جلدی ہے طالبان کو کوئی جلدی نہیں۔