نواز شریف اور زرداری کا دور ختم ہونے جا رہا ہے، شیخ رشید

Last Updated On 01 August,2019 09:02 pm

حیدرآباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تنزلی شروع ہو چکی، سینیٹ الیکشن سے اپوزیشن کی آنکھیں کھل جانی چاہیں۔

کوٹری ریلوے سٹیشن پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج یہ ثابت ہو گیا ہے کہ ان کے اپنے ممبر ان کے ساتھ نہیں ہیں۔ نواز شریف اور آصف زرداری کا دور ختم ہونے جا رہا ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ اصل چیز پاکستانی لوگوں کے مسائل ہیں، ملک کا معاشی بحران بہت شدید ہے، اس وقت جو مسائل پیدا کریں گے، وہ پاکستان کی معیشت کو کمزور کریں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کو کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے، آج پاکستان کے تمام ادارے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، آج پاکستان کے ادارے اور جمہوری حکومت دو پہیوں کی طرح ساتھ چل رہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چور، ڈاکو اور لٹیرے میری بات یاد رکھیں، اگر انہوں نے کوئی غلط شارٹ کھیلی تو یہ سلپ میں کیچ بھی نہیں ہوگئے بلکہ ہمیشہ کے لئے ان کی سیاست ختم کو جائے گئی۔
 

Advertisement