لاہور: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے پاس جانے والوں کی کھنچائی ہوئی، صادق سنجرانی کی ہی جیت ہوگی، ہارنے کا سوال نہیں، اپوزیشن کی جلسیوں سے عمران خان جانے والا نہیں، ایم ایل ون منصوبے سے ریلوے کی تاریخ بدل جائے گی۔
وفاقی وزیر شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا دورہ امریکا عمران خان کا تاریخی دورہ تھا، وزیراعظم نے امریکا جا کر کہا ایران سے جنگ بہت نقصان دہ ہوگی، ہمیں صرف معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، جس روز معاشی چیلنجز ختم ہو جائیں گے، لوگ اپوزیشن کو دیکھیں گے بھی نہیں، عمران خان کی قسمت اچھی ہے برطانیہ میں بھی ان کے دوست آگئے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا نواز شریف کی تباہی کی وجہ مریم نواز ہے، جو جتنا بڑا چیخا ہے اس کی چیخیں نکلنے والی ہے، اپوزیشن ملک بھر میں ناکام جلسے کر رہی ہے، سب سے زیادہ کارکردگی وزارت ریلوے کی ہے،24 اگست کو میرا ایک سال پورا ہوگا، بطور وزیر ریلوے قوم کے سامنے خود کو پیش کروں گا۔