میانوالی: (دنیا نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ملک کو لوٹنے والے چوروں کو 9 سٹار ہوٹلز میں رکھا ہوا ہے، ان کو ایک مہینے کے لئے میانوالی جیل میں ڈال دیں تو یہ سارے پیسے نکال دیں گے۔
میانوالی ایکسپریس ٹرین کے افتتاح کی تقریب سے خطاب میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم امریکا جا رہے ہیں، مجھے یقین کہ پاکستان کے قرضے ری شیڈول کروا لیں گے اور افغانستان میں امن بھی لے آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرین حادثات پر بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ چوروں نے ملک کے پیسے ضائع کر دیے۔ ہمارے 2800 پھاٹک ہیں جن میں 15 سو کراسنگ میں کوئی آدمی موجود نہیں، لوگ جنازے پڑھنے کے لئے ریلوے ٹریک پر آ جاتے ہیں۔
شیخ رشید نے بتایا کہ اپنے وسائل میں رہتے ہوئے 36 نئی ٹرینیں چلائیں، 10 ماہ میں دوسری ٹرین ہے جو وزیراعظم نے اپنے حلقے کے لوگوں کو دی ہے۔