اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ مزید نو ایم این اے نون لیگ سے علیحدگی کیلئے تیار ہیں، عمران خان کی سیاست کل سے شروع ہو گی، ڈھیل کی بات ہو رہی تھی اب پی اے سی سے کیوں بھاگ رہے ہو۔
وفاقی وزیر شیخ رشید نے میڈیا ٹاک کے دوران کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ تبدیل نہیں ہو گا، شہبازشریف کی بھتیجی نے پارٹی پرقبضہ کرلیا ہے، وہ کہہ رہی ہے میثاق جمہوریت میثاق مذاق ہے،یہ مذاق نہیں یہ مذاق مصیبت بن جائے گا۔ سخت قسم کے سلطانی گواہ حمزہ شہبازکے خلاف آچکے ہیں۔ میں نے اورشہبازشریف نے زندگی میں کبھی پارٹی نہیں بدلی،ہماری عوامی مسلم لیگ ہے۔ کسی کوالٹانہیں لٹکانا چاہئے ،پیارمحبت سے پیسے لینے چاہیے۔ یہ الٹے لٹک جائیں گے پیسے نہیں دیں گے۔
شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ عمران خان ایک شریف سیاستدان ہے ،اس نے توڑ پھوڑ کی سیاست نہیں کی۔ کوئی جائے یا کوئی آئے اسکی صحت پرکوئی فرق نہیں پڑتا۔ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہاتھ ہوگیا،ان کاخیال تھا انکوچوئے گاانہوں نے اسکوچولیا۔