منی لانڈرنگ الزامات کی زد میں معزز خواتین کو بھی دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید

Last Updated On 18 July,2019 09:17 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے الزامات میں معزز خواتین کو بھی دیکھ رہا ہوں، ان لوگوں نے اپنے پیسے کے لیے خواتین کو استعمال کیا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کو اصل تکلیف یہ ہے کہ عمران خان انہیں این آر او نہیں دے رہا۔ ایک ریاست کے سربراہ نے بھی درمیانی راستہ نکالنے کی بات کی لیکن عمران خان نے صاف انکار کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا کیس بہت سنجیدہ ہو گیا ہے، وہ حمزہ کو بچانے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ جو جتنا شور مچائے وہ سمجھ لے اب اس کی باری ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان اہم ترین دورے پر امریکا جا رہے ہیں، پاکستانی اور امریکی قیادت کی ایک ایسے وقت میں ملاقات ہونے جا رہی ہے جس سے ڈونلڈ ٹرمپ کے سیاسی مستقبل کا تعین ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ افغانستان سے نکلتا ہے تو یہ ناصرف پاکستان کے لیے اچھا ہے بلکہ آئندہ امریکی الیکشن میں ٹرمپ بہتر پوزیشن میں ہونگے۔
 

Advertisement