زرداری نے اپنے بچے صادق سنجرانی کو بچالیا: شیخ رشید

Last Updated On 02 August,2019 03:42 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ زرداری نے اپنے بچے صادق سنجرانی کو بچالیا، 10 دن پہلے تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کا کہہ دیا تھا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا فضل الرحمان کے بجائے بلاول کو استعفیٰ دوں گا، سب کو پتا ہے بلاول کو استعفیٰ کیوں دینا چاہتا ہوں، خود کہتا ہوں ایک سیٹ کا لیڈر ہوں جو سب پر بھاری ہے، فضل الرحمان مدرسوں کو نہ بہکائیں، وہ باز نہ آئے تو خود مدرسوں میں جاؤں گا، پہلے مریم نواز اور شہباز شریف خود ایک پلیٹ فارم پر آئیں، کسی پارٹی کیساتھ لڑائی نہیں ہے، آصف علی زرداری نے حسین حقانی جیسے غدار کو پروٹو کول دیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا ایم ایل ون بنے گا تو ریلوے نظام بہتر ہو جائے گا، ریلوے میں 18 گھنٹے کام کرتا ہوں، بارشوں کی وجہ سے ٹریک کو نقصان پہنچا، 4 روز خود ٹریک پر رہا، کسی وزیر نے اتنے روز ٹریک پر نہیں گزارے، لاہور میں 2 نئی واشنگ لائنز بنائیں گے، ریلوے میں حادثات گزشتہ سالوں کی نسبت کم ہیں، پٹڑی اور سگنل سسٹم پرانا ہے، اس سے زیادہ میں نہیں کرسکتا۔
 

Advertisement