پچیس جولائی پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین دن ہے، بلاول بھٹو

Last Updated On 26 July,2019 06:34 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج پارلیمنٹ اور جمہوریت نشانے پر ہے، اپنے بچوں کا مستقبل بچانے کے لیے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔

کراچی میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وفاق صوبوں کا معاشی قتل کر رہا ہے، روزگار نہ دے کر نوجوانوں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔ پورا ملک معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔ وزیراعظم کی نااہلی کا خمیازہ پاکستانی بھگت رہے ہیں۔ کٹھ پتلی اور سلیکشن حکومت کیخلاف علم بغاوت بلند کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی جمہوریت خطرے میں ہے، وفاق پر حملے ہو رہے ہیں۔ کوئی ایک سیاسی جماعت مسائل کا حل تنہا نہیں کر سکتی۔ ہماری اپنی سیاسی جماعتیں اپنا اپنا منشور ہے لیکن جمہوری، انسانی اور معاشی حقوق کے تحفظ کے لیے ہم ایک ہو چکے ہیں۔
 

Advertisement