بلاول بھٹو کا خارجی محاذ پر حکومت کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

Last Updated On 24 July,2019 02:21 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو خارجی محاذ پر غیر مشروط حمایت دینے کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا عمران خان کے رویے کے باوجود ہمیں وسیع تر قومی مفاد کو مد نظر رکھنا ہوگا، ہر ایک کو دنیا کو پاکستان کے ساتھ انگیج کرنے کی کوششوں کی حمایت کرنی چاہئے، ضروری ہوا تو معیاری تنقید بھی کروں گا مگر پاکستان کیلئے ہمیشہ حمایت کروں گا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا مجھے وزیراعظم کی غیر جمہوری، غیر سیاسی اور مہلک معاشی پالیسیوں پر تحفظات ہیں، مجھے وزیراعظم کے بیرون ملک رویئے اور خصوصی طور پر امریکہ میں جلسے پر بھی اعتراض ہے، عمران خان نے وزیراعظم پاکستان بننے کے بجائے پی ٹی آئی چیئرمن کے طور پر خود کو پیش کیا۔
 

Advertisement