اسلام آباد: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود نیب ہمیں اپنے والد سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہا، عدالت نے مجھے اور آصفہ کو والد سے ملنے کی اجازت دی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا عدالتی اجازت کے باوجود ہمیں اپنے والد سے ملنے نہ دینا عدالت کی توہین ہے، نیب کےاقدام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر وکلا سے بات کروں گا۔
Despite being granted permission by the court to visit our father. Both @AseefaBZ & I are not being allowed to see him today. Will consult lawyers as to the possibility of pursing contempt of court.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) August 2, 2019