اگلے 6 مہینے میں جنگ ہوتی دیکھ رہا ہوں: شیخ رشید

Last Updated On 07 August,2019 03:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگلے 6 مہینے میں جنگ ہوتی دیکھ رہا ہوں، 3 سے 6 مہینے میں بھارت اور پاکستان میں کشمیر کا مسئلہ فائنل ہونے جا رہا ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تاریخ میں ایسے وقت آتے ہیں جب سیاستدان غلط فیصلہ کرے اور نیا راستہ نکلتا ہے، کشمیری اب گھر میں نہیں بیٹھے گا، اب یہ تحریک یو پی تک جائے گی، شملہ معاہدہ ختم، ایل او سی ختم ہوچکی، جدو جہد آزادی کا نیا نقشہ آیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا اب مذاکرات ختم ہے، یہ اعلان جنگ ہے، دو ماہ کی لڑائی میں بھارت کے 2 طیارے گر گئے، جت تک کشمیری قبرستان موجود ہے کشمیری جدوجہد جاری رہے گی، بھارت اب آزاد کشمیر پر حملہ کرسکتا ہے، دیکھنا ہے ہم ہٹلرز نازی ازم کا مقابلہ کیسے کریں گے، مودی نے کسی مسلمان سے ووٹ نہیں مانگا، اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو بھارت یاد رکھے وہاں پھر کبھی نہ گھاس اگے گی نہ چڑیا چنچیں گی، دنیا میں نسل پرستی کی دوڑ بھارت میں دیکھی جا سکتی ہے۔
 

Advertisement