پنجاب اور پختونخوا کے مختلف مختلف شہروں میں زلزلہ، شدت 5.8 ریکارڈ

Last Updated On 08 August,2019 11:24 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔

لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، جھنگ، سرگودھا، شاہ کوٹ، کلورکوٹ، چکوال، نارووال، چنیوٹ، پشاور، سوات، مینگورہ، لکی مروت، کوہاٹ، ملاکنڈ، ہزارہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی گہرائی 226 کلومیٹر اور مرکز افغانستان کوہ ہندوکش تھا۔
 

Advertisement