جکارتہ: (دنیا نیوز) انڈونیشیا کے مشرقی حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز شمالی ملاکو صوبے کا دارالحکومت اور گہرائی 166 کلومیٹر تھی۔
حکام کے مطابق زلزلے سے کچھ عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ زلزلے سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں اور نہ ہی کسی ہلاکت کی اطلاع ہے۔