کراچی: (دنیا نیوز) صوبہ سندھ کے علاقوں جیکب آباد اور کندھ کوٹ میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر 4.1 شدت ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق دوپہر 2 بج کر ایک منٹ پر زلزلہ آیا۔
کندھ کوٹ اور جیکب آباد میں آج دوپہر لوگ کلمہ طیبہ پڑھتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ سندھ کے ان علاقوں میں آنے والے زلزلے کا مرکز جیکب آباد کے شمال میں 20 کلو میٹر فاصلے پر تھا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 18 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
حکام کے مطابق زلزلے کا وقت 2 بج کر ایک منٹ ریکارڈ کیا گیا تاہم کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔