نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی ریاست ارونا چل پردیش سمیت تین ریاستوں میں 6.1 شدت کے زلزلے سے عمارتوں کو نقصان پہنچا، زلزلے کے جھٹکے رات 2 بجے کے قریب محسوس کئے گئے۔
شمالی بھارت کی ریاستوں تبت، منی پور اور ارونا چل پردیش میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ زلزلے کا مرکز ریاسی دارالحکومت سے 180 کلومیٹر دور دبیرو گڑھ میں تھا اور اس کی گہرائی 114 کلو میٹر تھی۔
زلزلے کے باعث اروناچل پردیش اور منی پور میں عمارتوں کونقصان پہنچا، زلزلے کے جھٹکے آدھی رات پونے دو بجے محسوس کیے گئے۔