بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Last Updated On 16 March,2019 11:35 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکلے آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن میں کوئٹہ، سبی، ڈیرہ مراد جمالی اور دیگر شامل ہیں۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 72 کلو میٹر شمال مغرب تھا۔
 

Advertisement